بیجنگ: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے امریکا اور یورپی ممالک کو چینی ساختہ کورونا ویکسین کو تسلیم کرنے پر زور دیا ہے،
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جن ویکسینز کی ڈبلیو ایچ او نے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے، تمام ممالک کو بھی تسلیم کرنا چاہئے۔
عالمی ادارہ صحت چین کی دو ویکسینز کی منظوری دے چکا ہے، تاہم امریکا اور یورپ نے چینی ویکسین لگوانے والے کو اب تک ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔