امریکا پاکستان کو کورونا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کریگا: ترجمان وائٹ ہاؤس

Published On 29 June,2021 03:04 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کورونا سے بچاؤ کے لیے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھیج رہا ہے۔ ویکسین کی یہ خوراکیں رواں ہفتے کے دوران پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے لیے کورونا ویکسین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے میڈٰیا بریفنگ بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی 25 لاکھ ویکسین بھیج رہی ہے، یہ خوراکیں موڈرنا ویکسین کی ہوں گی۔ ویکسین کی یہ خوراکیں رواں ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ جین ساکی کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن دنیا بھر سے وبا کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

 

Advertisement