اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سنٹر میں ایک بار پھر بدنظمی ہوگئی۔ فائزر اور ایکسٹرازینکا ویکسین لگوانے والوں کا رش لگ گیا۔
لوگ ویکسینیشن سنٹر کا مرکزی دورازہ توڑ کر اندر گھس گئے۔ دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے۔ بدنظمی کے باعث ویکیسن لگانے کا عمل کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ ویکیسینیشن سنٹر میں ایکسٹرا زینکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے۔ بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا۔ دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا۔ ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا۔ ایف نائن پارک کا مرکزی داخلی راستہ بند کر دیا گیا۔