کورونا کی تیسری لہر سے مزید 27 جانیں چلی گئیں، 979 نئے مریضوں کا اضافہ

Published On 30 June,2021 08:14 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 180، سندھ میں 3 لاکھ 37 ہزار 52، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 951، بلوچستان میں 27 ہزار 145، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 98، اسلام آباد میں 82 ہزار 652 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 293 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 45 لاکھ 44 ہزار 85 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 62 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 3 ہزار 484 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 747، سندھ میں 5 ہزار 440، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 316، اسلام آباد میں 777، بلوچستان میں 308، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 582 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement