سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے کیسز کی تعداد 128 ہو گئی، حکام نے وبا کی نئی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔
آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے باعث سڈنی میں 2 ہفتوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے، کوئینز لینڈ اور مغربی آسٹریلیا میں بھی مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ مہلک وائرس سے پیدا ہونے والی نئی صورت حال کی وجہ سے ریاستوں کے رہنماوں نے وزیراعظم اسکوٹ موریسن سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ بھارتی وائرس کم از کم 92 ممالک میں پھیل چکا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر بھارتی وائرس کا مزید پھیلاو جاری رہا یہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کر لے گا۔