ایران نے ایک اور ملکی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

Published On 01 July,2021 09:51 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے ملک میں تیار کردہ ایک اور کورونا ویکسین کے ہنگامی استعما ل کی اجازت دے دی ہے۔

ایران نے پاسچر انسٹیٹیوٹ کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین کے تیسرے مراحل کے تجربات مکمل کرلئے ہیں یہ ویکسین کیوبا کے ساتھ اشتراک میں تیار کی گئی ہے۔

اس سے قبل تہران نے برکت کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی، ایران میں روس کی تیار کردہ اسپٹنک ویکسین کی بھی داخلی سطح پر تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔
 

Advertisement