دلیپ کمار نے خود کو مخصوص اداکاری تک محدود رکھا: نصیر الدین شاہ

Published On 15 July,2021 09:37 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار مرحوم دلیپ کمار نے خود کو صرف مخصوص اداکاری تک محدود رکھا، جبکہ وہ بہت بڑے اداکار اور ان کی شخصیت ہر قسم کے عیب سے پاک تھی۔

نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاشبہ دلیپ کمار نے اداکاری کے کچھ ایسے جوہر بھی دکھائے جو کہ وقت گزرنے کے باوجود برقرار رہیں گے، لیکن جو ان کی پوزیشن تھی، وہ اس کے مطابق نہیں اور اپنے تجربات کو دوسروں تک منتقل نہیں کیا، جبکہ مستقبل کے اداکاروں کیلئے اپنے پیچھے کوئی سبق بھی نہیں چھوڑا۔

 

Advertisement