خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام، معروف بھارتی اداکار گرفتار

Published On 04 July,2021 08:09 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈیا کے معروف اداکار پراچین چوہان کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اداکار پراچین چوہان پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 350 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے پراچین چوہان کیخلاف جنسی ہراسگی کی شکایت درج کروائی گئی تھی جس کے بعد انھیں گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔

انڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد اداکاری پراچین چوہان کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ابھی اس مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں، اس لئے مزید تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

خیال رہے کہ انڈین اداکار پراچین چوہان نے مشہور پرڈیوسر ایکتا کپور کے ٹی وی سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ میں سبروٹو باسو کا کردار ادا کیا تھا جو ان کی مقبولیت کا باعث بنا۔
 

Advertisement