کنگنا رناوت کو عدالتی محاذ پر ناکامی کا سامنا

Published On 17 June,2021 09:07 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی پاسپورٹ تجدید کی فوری سماعت سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے عدالت سے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور کام کے سلسلے میں انہیں ملک سے باہر جانا پڑتا ہے اور پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا کیس کی فوری سماعت کی جائے۔

لیکن اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ممبئی ہائی کورٹ نے درخواست کو ‘مبہم’ قرار دیتے ہوئے کیس کی فوری سماعت سے انکار کردیا ہے جس میں حکام کو فریق کے طور پر شامل نہیں کیا گیا تھا۔