ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین پولیس نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث دو بالی ووڈ اداکاراؤں کو ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
جسم فروشی کے دھندے میں ملوث بالی ووڈ اداکاراؤں کی گرفتاری کے بعد پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ جلد ہی اس گروہ کے کچھ اور افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس مکروہ دھندے میں ملوث یہ دونوں ملزم بالی ووڈ میں دوسرے درجے کی فنکار ہیں جنہوں نے چند فلموں میں منفی رول ادا کئے ہیں۔ اب پولیس ان دونوں اداکاراؤں کی جنسی ریکٹ سے وابستہ افراد کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو کافی عرصے سے اطلاعات تھیں کہ ممبئی سے ملحقہ علاقے پانچ پکھاڑی کی حدود میں جسم فروشی کا کھلم کھلا دھندہ چلایا جا رہا ہے۔
پولیس نے مخبروں کی اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی سوسائٹی میں چھاپہ مارا تو ان پر یہ انکشاف ہوا کہ اس دھندے میں بالی ووڈ سے وابستہ دو اداکارائیں ملوث ہیں جنھیں موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں دونوں اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بے روزگار تھیں، انہوں نے مالی بحران سے نکلنے کے لئے یہ پیشہ اپنایا۔
اسی وقت پیشگی اطلاع کی بنیاد پر کرائم برانچ یونٹ ایک کے سینئر انسپکٹر کوکنے نے دو اداکاراؤں دو خواتین ایجنٹ اور ایک مرددلال سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کرائم برانچ کے ذریعہ کی جارہی ہے۔