ممبئی: (روزنامہ دنیا) طلاق کے بعد راکھی ساونت نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کر دی۔
اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال پہلے میں نے کہا تھا کہ عامر خان نے کرن راؤ سے شادی کر لی جس پر میں ناخوش ہوں۔ لگتا ہے آج 15 سالوں بعد عامر خان نے میری بات کو سنجیدہ لے کر کرن راؤ کو طلاق دے دی۔
عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ‘عامر جی، میں کنواری ہوں، آپ میری بارے میں کیا سوچتے ہیں ؟۔ اداکارہ نے کہا کہ میں طلاق ہونے پر دکھی ہوں، میرا گھر بس نہیں رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہو رہی ہیں۔