کورونا کیسز میں اضافے پر سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا

Published On 13 July,2021 11:58 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے پر اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ میں 5 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور ان چاروں میں ‘ڈیلٹا ویرینٹ’ کی قسم پائی گئی ہے جس کے بعد اپارٹمنٹ کو سیل کردیا گیا۔ سنیل شیٹھی بھی اس اپارٹمنٹ کے اے ونگ میں رہائش پذیر ہیں تاہم کورونا کے پانچوں کیسز بی ونگ سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث سنیل شیٹھی کی پوری فیملی محفوظ ہے جب کہ وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے اپارٹمنٹ سیل کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز دنیا بھر میں امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ہیں، 3 کروڑ 9 لاکھ سے زائد مریضوں کے سبب ہندوستان کو بحران جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ بھارت میں پایا جانے والا ڈیلٹا وائرس کورونا کی خطرناک ترین قسم ہے۔
 

Advertisement