ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی اور اہلیہ عالیہ صدیقی نے بچوں کی خاطر طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ان کی اہلیہ عالیہ اپنی باقی زندگی بچوں کی خاطر ایک ساتھ گزاریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال نے جوڑے کو اپنی غلطی کا احساس دلا دیا جس کے بعد اب وہ دونوں ساتھ ہی رہیں گے۔ جوڑا ساتھ جلد دبئی جانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں ان کے بچے سکول میں داخل ہیں۔
بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اُن کے اہلیہ کے ساتھ تعلقات شادی سے پہلے ہی خراب چل رہے تھے، اُن کی اہلیہ عالیہ نے اُن پر بے وفائی کے الزامات لگائے تھے۔