تشدد: یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ شوہر کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

Published On 04 August,2021 09:39 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) تشدد کرنے پر مشہور میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

اہلیہ شیلنی تلوار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شوہر یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے مجھے جسمانی، زبانی اور نفسیاتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شوہر کی آمدنی چار کروڑ روپے ماہانہ ہے اور وہ ان پیسوں کو شراب نوشی، منشیات اور عیاشی پر خرچ کرتے ہیں۔

یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ شوہر نے کئی لڑکیوں سے جنسی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ شیلنی تلوار کی درخواست پر عدالت نے یو یو ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر 28 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔ تاہم یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔