لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکاروں ماہرہ خان، عائشہ عمر، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر اہم شخصیات نے وزیراعظم عمران خان سے گھریلو تشدد کو جرم قرار دینے اور خواتین کے تحفظ سے متعلق جلد قانون بنوانے کا مطالبہ کر دیا۔
اداکارہ ماہرہ خان، عائشہ عمر اور عثمان خالد بٹ سمیت دیگر شخصیات نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کو گھریلو تشدد سے بچانے کے لیے فوری طور پر بل منظور کروانے میں کردار ادا کریں۔
ماہرہ خان نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حال ہی میں اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کے معاملے پر بات کیے جانے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ان سے سخت قوانین بنانے کا مطالبہ کیا۔
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) August 2, 2021
مذکورہ ویڈیو میں وزیر اعظم کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ خود نور مقدم کیس کی نگرانی کر رہے ہیں اور انہیں اس معاملے کی ہر ایک چیز کا علم ہے۔
ماہرہ خان نے ان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں وزیر اعظم کو مینشن کیا اور لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل پاس کیا جائے۔
اداکارہ نے مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ جب تک ملک میں قوانین نہیں ہوں گے تب تک وہ ظلم کا نشانہ بنتی رہیں گی، اس لیے تشدد کو روکنے کے لیے بل پاس کروایا جائے۔ یہ لازمی ہے کہ ہر ظالم کا احتساب ہونا چاہیے۔
ماہرہ خان کی ٹوئٹ کو اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ری ٹوئٹ کیا اور انہوں نے بھی گھریلو تشدد کے خاتمے کا بل پاس کروانے کا مطالبہ کیا۔
@ImranKhanPTI I second this. This should definitely be a priority right now. This bill needs to be passed and laws put in place. So many women are regularly facing Domestic abuse and it’s dismissed as being “ghar ka maamla”. Women need to be protected. #DomesticViolence https://t.co/3PlNeqIBgM
— Ayesha Omar (@ayesha_m_omar) August 3, 2021
عائشہ عمر نے بھی وزیر اعظم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اب ان کی ترجیح بل پاس کروانا ہی ہو۔
اداکارہ نے لکھا کہ خواتین باقائدگی سے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں اور ایسے عمل کو گھریلو معاملہ قرار دے کر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔
انہوں نے گھریلو تشدد کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ جوڑنے کی ایموجی بھی استعمال کی۔
ان کی طرح اداکار عثمان خالد بٹ نے مذکورہ معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔
Pass the Domestic Violence Bill.
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) August 2, 2021
What is taking so long in reviewing it?
انہوں نے مختصر ٹوئٹ کی کہ بل کو پاس کیا جائے اور ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ آخر مذکورہ معاملے کا جائزہ لینے میں اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟
تینوں اداکاروں کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی گھریلو تشدد کے خاتمے کے قوانین بنانے کا مطالبہ کیا جب کہ عام افراد نے بھی اس پر آواز اٹھائی۔
I strongly support her. We are not safe in our own country. Men are threats for their own women.
— Xainab Muneer Siddiqui (@xainab_tweets) August 3, 2021
Hang the culprits publically so they have no damn courage to abuse/torture a woman.@ImranKhanPTI @ShireenMazari1 @Dr_FirdousPTI https://t.co/P8FeL2wJJj