معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو گولیاں مار دی گئیں

Published On 28 August,2021 05:33 pm

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں ٹک ٹاکر وفا حسین پر بھتیجے نے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئیں، فائرنگ کا واقعہ ڈڈیال کے علاقے میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق کشمیری نژاد برطانوی ٹک ٹاکر وفا حسین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہیں اور حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزم کو بھی حراست میں لے لیاگیا جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ ان کا بھتیجا ہے۔

اس پر ایک صارف نے بھی تصدیق کی ہے کہ واقعے کا آئی جی پولیس نے نوٹس لے لیا ہے اور ملزم گرفتار ہے۔
 

Advertisement