عمر شریف کی امریکا منتقلی، ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کو کراچی پہنچے گی

Published On 24 September,2021 12:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کی امریکا منتقلی کیلئے ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمرشریف کو علاج کیلئے امریکہ لے جانے کیلئے پاکستان آنے والی ایئر ایمبولینس کو آنے کی اجازت دے دی۔ ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔ ایئر ایمبولینس کا کال سائن آئی ایف اے 1264 ہے جس میں کپتان کے ہمراہ 5 ارکان پر مشتمل عملہ بھی پاکستان آئے گا۔

عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی۔ سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرایمبولینس کی امریکا کیلئے سفر سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ ہو گی۔ سی اے اے نے عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے۔ ایئر ایمبولینس ایف اے آئی رینٹ اے جیٹ کمپنی کی ہے۔