مجھ سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی ہیں،متھیرا کی وضاحت

Published On 05 October,2021 10:42 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام سٹوری پر متھیرا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض ویڈیوز گردش کررہی ہیں جن میں ان کا چہرہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے لگایا گیا۔

متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کو سزا ضرور ملے گی۔
 

Advertisement