ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل منتقلی کے بعد قیدی نمبر N956 الاٹ کر دیا گیا ہے۔
جیل کے اندرونی ذرائع کے مطابق آریان خان جیل کا عام کھانا کھا رہے ہیں ۔ جیل منتقلی کے بعد آریان خان نے اپنے والدین سے ویڈیو کال پر بات کی ہے۔ آریان نے والدین سے 10 منٹ تک ویڈیو کال پر بات کی اور اس دوران وہ روپڑے۔
آریان خان کو ان کے گھروالوں کی جانب سے 4 ہزار 500 روپے کا منی آرڈر بھی موصول ہوا ہے جو ان کے کینٹین کے اخراجات کیلئے بھجوایا گیا ہے۔
دریں اثنا گوری خان نے بیٹے کی رہائی کیلئے ‘منّت’ مان لی ہے ۔ گوری خان نے کچھ بھی میٹھا کھانا چھوڑ دیا ہے۔
علاوہ ازیں آریان کی درخواستِ ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے این سی بی کے خصوصی وکیل اے ایس جی انل سنگھ نے کہا کہ ایجنسی اس کیس میں سامنے آنے والے بیرون ملک تعلقات پر تحقیقات کیلئے وزارت خارجہ سے مدد مانگ رہی ہے۔