ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی جانب سے خود کو بھارتی سینئر اداکارہ ہیما مالنی سے مشابہہ قرار دئیے جانے پر خُفگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیارا ایڈوانی کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ہیما مالنی کی کاپی قرار دیا جا رہا تھا جس پر انہوں نے ردِ عمل دیا ہے ۔کیارا ایڈوانی کا کہنا ہے کہ ‘اُنہیں یہ اچھا نہیں لگتا کہ اُن کا موازنہ کسی اداکارہ کے ساتھ کیا جائے ، وہ جانتی ہیں کہ ہیما مالنی ایک خوبرو، سینئر اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، ہیما مالنی نے بھارتی شوبز انڈسڑی میں بہت اعلیٰ پراجیکٹس کر رکھے ہیں مگر وہ خود کو ہیما مالنی سے ملائے جانے پر خوشی محسوس نہیں کرتی ہیں۔
کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ ‘اُنہیں کسی سے مشابہہ قرار دیا جانا بے حد عجیب لگتا ہے ۔کیارا ایڈوانی نے کہا کہ ‘وہ خود ایک اداکارہ ہیں اور اُن کی اپنی ایک الگ پہچان ہے ۔