ممبئی :(روزنامہ دنیا) سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد پینٹنگ، آرٹ اور کرافٹ کا کام شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کچھ ’’بُک مارکس ‘‘ کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ یہ انہوں نے خود بنائے ہیں۔2019میں مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نے گزشتہ برس نومبر میں اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی تمام فوٹوز کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیں۔
گزشتہ دنوں زائرہ وسیم نے دو برس بعد پہلی مرتبہ برقعہ پہنے اپنی تصویر شیئر کی تھی اوراس کے کیپشن میں ’’اکتوبر کا گرم سورج‘‘لکھا تھا۔