ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14دن کیلئے جوڈیشل ریمانڈ کے ذریعے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ میں ریو پارٹی کے دوران منشیات لینے کے کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی ) کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی ضمانت کی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا ہے۔
آریان خان کے کیس کا فیصلہ جمع کو سنایا جائے گا جبکہ اس سے قبل اداکار کے بیٹے کے وکیل کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جس کو عدالتی مجسٹریٹ کی جانب سے مسترد کردیا گیا،ضمانت مستردہونے کے بعد آریان خان اور دیگر 7افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کی 3تاریخ کو شاہ رخ خان کے بیٹے کو منشیات کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ آریان خان کو ممبئی کے ساحل سے دور کروز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے آریان منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران گرفتار
آریان خان کی گرفتاری کے بعد این سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:آریان کی واٹس ایپ چیٹ سے اہم شواہد ملے: این سی بی
میڈیا رپورٹ کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت آریان خان کو گرفتار کیا ہے،ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کے بیٹے آریان کو 20 سال تک سزا ہوسکتی ہے
سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔