ممبئی:(ویب ڈیسک)منشیات لینے کے کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے این سی بی حکام کے سامنے روتے ہوئے چار سال سے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی)حکام کے سامنے دوران تفتیش زیر حراست آریان خان رو پڑے روپڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 سالوں سے منشیات لے رہے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکہ اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔
یاد رہے کیہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
کارروائی کے دوران این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا اور حکام کا بتانا تھا کہ آریان کے فون کی سکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔
بعد ازاں عدالت نے آریان خان کو ایک روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم آج پھر آریان خاں کو عدالت پیش کیا گیا جہاں پر عدالت نے اداکار کے بیٹے کا جمعرات تک کا ریمانڈ دے دیا ہے۔