ابرار الحق کی آواز میں خوبصورت نعت، جسے ہر کوئی سننا چاہے

Published On 19 October,2021 04:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور گلوکار ابرار الحق نے جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے نعت جاری کردی۔

ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر نعت جاری کرنے سے متعلق بتایا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اس نعت کو  ہمارے نبی ﷺ کے لیے ایک تحفہ  قرار دیا۔

ابرار الحق کی نعت  ہو ادھر بھی نظر کرم یارسول اللہ ﷺ  میں ابرار الحق سمیت پیر معاذ عبدالغفور اور رضوان سلطانی کی آواز بھی شامل ہے۔

ابرار الحق نے اپنی نعت ’ہو ادھر بھی نظرِ کرم یا رسول اللّٰہ ﷺ‘ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی۔ ان کی اس نعت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔
 

Advertisement