ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا ہے کہ جب ان کی کوئی فلم فلاپ ہوتی ہے تو وہ کمرے میں بند ہو کر آنسو بہاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہو تی ہیں تب بھی انہیں رونا آ جاتا ہے تاہم وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل وہ بہت زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ ان کی بھوک اور نیند بھی ختم ہو جاتی ہے اور وہ گھنٹوں جاگتے رہتے ہیں اور وہ وقت کتابیں پڑھ کر یا ٹی وی دیکھ کر گزارتے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان نے کئی کامیاب فلمیں باکس آفس کو دی ہیں جن میں تارے زمیں پر، تھری ایڈیٹس، دنگل، پی کے، گجنی، دل ہے کہ مانتا نہیں اور دھوم تھری جیسی کئی شامل ہیں۔