بھارتی گلوکار روحان ارشد نے اسلام کیلئے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

Published On 19 November,2021 09:58 am

حیدرآباد: (روزنامہ دنیا) بھارتی گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اسلام کیلئے موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے گلوکار روحان ارشد نے اپنے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ میوزک اسلام میں حرام اور ممنوع ہے اس لئے وہ موسیقی چھوڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے پر پراعتماد اور الحمد لللہ بہت خوش ہوں۔

روحان نے مزید کہا کہ اب موسیقی سے وابستہ کوئی چیز نہیں بناوں گا، مجھے اللہ پر بھروسہ ہے، موسیقی کو خیرباد کہنے کے بعد رب کریم مجھے کسی اور چیز میں مقام دے گا۔