آریان کے باڈی گارڈ کی پوسٹ کیلئے درخواستوں کی بھرمار

Published On 16 November,2021 09:35 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ اپنے بیٹے آریان خان کیلئے باڈی گارڈ تلاش کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کیلئے نیا باڈی گارڈ ڈھونڈ رہے ہیں تو شاہ رخ خان کے دفتر میں درخواستوں کا سیلاب آگیا۔

ممبئی کی متعدد بڑی سکیورٹی کمپنیاں آریان خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کی دوڑ میں شریک ہوگئیں۔ سلیبرٹیز اور نائٹ کلبز کو سکیورٹی فراہم کرنیوالے تجربہ کار افراد بھی پیچھے نہیں اور آریان کا سکیورٹی گارڈ بننے کیلئے میدان میں ہیں۔