ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی سنجیو کمار ہر قسم کی قربانی دینے والی بیوی چاہتے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ سنجیوکمار اپنی عجیب و غریب پسند کے سبب زندگی بھر شادی نہ کر سکے اور ایسے ہی دنیا سے چلے گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہیما مالینی اور سنجیو کمار کے درمیان ایک زمانے میں رومانس کا سلسلہ بھی چلا جو غلط فہمیوں اور اختلافات پر ختم ہو گیا جبکہ اس کے علاوہ بھی سنجیو کمار چند بار دیگر خواتین سے شادی کرنے والے تھے لیکن معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔