رانی مکھر جی نے عامر خان سے محبت کا اعتراف کر لیا

Published On 08 November,2021 10:32 am

ممبئی : (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کیساتھ محبت کا اعتراف کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رانی مکھر جی اور سیف علی خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم " بنٹی اور ببلو 2" کے سلسلے میں رنویر سنگھ کے شو "دی بگ پکچر" میں شرکت کریں گے جہاں دونوں ستارے کچھ دلچسپ کہانیاں سناتے ہوئے انکشافات کریں گے۔ شو میں شرکت سے قبل رنویر سنگھ کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانی مکھر جی نے بتایا کہ فلم "غلام " کی شوٹنگ کے دوران مجھے عامر خان سے محبت ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے شوٹنگ میں گھبراہٹ کا شکار رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم "غلام" میں عامر خان اور فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے" میں شاہ رخ کیساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کیساتھ کام کیا۔