ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کررہے ہیں؟ اس کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کے بعد اب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں اس سال دسمبر میں شادی کررہے ہیں تاہم دونوں سے جڑے قریبی ذرائع کے مطابق رنبیر اور عالیہ دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ کی شادی اگلے سال فروری یا مئی میں متوقع ہے، شادی میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ہے جب کہ رنبیر اور عالیہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہونی چاہیے اور اسی وجہ سے دونوں کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔