رنبیر کپور کے نئے روپ سے مداح حیران،ویڈیو وائرل

Published On 29 October,2021 08:03 pm

ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف فلمسٹار رنبیر کپور کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بالی ووڈ میں اپنی اداکاری اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے مشہور اداکار رنبیر کپور کو نیا روپ اختیارکرتے دیکھا جاسکتاہے۔

رنبیر کپور کو کورونا لاک ڈاؤن کے سبب سینما گھروں کی بندش کے بعد سے بڑی سکرین پر نہیں دیکھا گیا اور مداح اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اداکار کو ٹیلی ویژن کمرشلز میں اکثر دیکھا جاتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپورخاتون کا روپ اختیار کرنے کے لیے میک اپ کروا رہے ہیں۔ وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور کچھ آرٹسٹ انہیں میک اپ کر رہے ہیں۔ میک اپ آرٹسٹ پریتی شل سنگھ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’رنبیر کپور ٹی وی سی کے لیے خاتون کا روپ اختیار کر رہے ہیں۔‘

مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی یہ ویڈیو دیکھ کر حیران تو ہیں لیکن وہ رنبیر کپور کا موازنہ ان کی والدہ اداکارہ نیتو کپور سے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رنبیر کپور 28 ستمبر 1982کو آنجہانی اداکار رشی کپور کے گھر پیدا ہوئے۔ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی مدد سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

2007 میں فلم سانوریا میں رنبیر کپور کی اداکاری نے مداحوں کے دل میں گھر کرلیا۔
 

Advertisement