لاہور:(ویب ڈیسک)امریکی اداکار جمیز مائیکل ٹائلر کینسر کے باعث چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق این بی سی کے کامیڈی شو فرینڈز میں گنتھر(Gunther)کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے امریکی اداکار مائیکل ٹائلر 59برس کی عمر میں پروسٹیٹ کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔
ٹائلر کو ستمبر 2018میں پروسٹیٹ کے کینسر کی تشخیص کی گئی تھی جبکہ انہوں نے اپنی اس بیماری سے متعلق رواں سال کے شروع میں اپنی کہانی شیئر کی تھی۔