فلم فیئر مڈل ایسٹ:پاکستانی اور بھارتی اداکاروں نے چار چاند لگادیئے

Published On 29 October,2021 09:25 pm

دبئی:(ویب ڈیسک)پاکستانی،بھارت و مشرق وسطیٰ کے اداکاروں نے فلم فیئر مڈل ایسٹ میں جلوے بکھیر دیئے۔

دبئی میں’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز‘ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی، بھارتی اور مشرق وسطیٰ ممالک کے اداکاروں نے اپنی انٹری سے چار چاند لگادیئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز 2020‘ کی تقریب گزشتہ روز ہوئی میں منعقد ہوئی جس میں بالی وود اداکاروں، پاکستانی شوبز شخصیات سمیت مصر، مراکش اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک کی شوبز سلیبرٹیز نے شرکت کی۔

دوران تقریب متعدد بھارتی و پاکستانی شوبز شخصیات سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کی شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پاکستان کی جانب سے ماہرہ خان، مایا علی، سجل علی اور احد رضا میر سمیت دیگر اداکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ عائشہ عمر، شہریار منور اور دیگر اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

اسی طرح بھارت سے کاجول، منوشی چلر، سونو نگم، ادت نارائن اور گلشن گروور سمیت دیگر شخصیات کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔

 

تقریب میں مصری اداکار محمد رمضان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ دیگر عرب اداکار بھی ایوارڈز لے اڑے۔

رنگا رنگ تقریب میں سنی لیون، نورا فتیحی، محمد رمضان، سونو نگم، ادت نارائن اور دیگر فنکاروں نے پرفارمنس سے لوگوں کے دل بھی جیتے۔

 

Advertisement