ممبئی:(ویب ڈیسک)پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں سابق ملکہ حسن اورمقابلہ حسن میں رنر اپ اچانک جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مس کیرالہ کبیر اور شاجان کوچی میں سڑک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اینسی کبیر اور 25سالہ انجانا شاجان کار میں جارہی تھی کہ ان کی گاڑی موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں سوار سابق ملکہ حسن اور رنر اپ جان کی بازی ہار گئیں اور گاڑی میں سوار دوسرے افراد زخمی ہوگئے۔
اینسی کبیر اور انجانا شاجان 2009 میں ہونے والے مس کیرالہ کے مقابلے کی فاتح اور رنر اپ تھیں جبکہ وہ دونوں اچھی دوست بھی تھیں۔