ممبئی (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کے نام پر 500 درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز شاہ رخ خان کی 56 ویں سالگرہ تھی۔ اس موقع پر جہاں دیگر فنکاروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں جوہی چاولہ نے اعلان کیا کہ وہ شاہ رخ خان کے نام سے 500 درخت لگائیں گی۔
یہ اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اور شاہ رخ خان کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے کیا۔
واضح رہے کہ یہ شاہ رخ خان کے لیے پہلا تحفہ نہیں ہے جو کہ انہیں اداکارہ جوہی چاولہ کی طرف سے ملا ہے۔ دونوں اداکاروں کے درمیان اس وقت سے ہی دوستی کا گہرا تعلق ہے جب سے انہوں نے فلموں میں ایک ساتھ کام کرنا شروع کیا۔
حال ہی میں جب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تو آریان کی ضمانت کے لیے عدالت کو شوریٹی بھی جوہی چاولہ نے دی تھی۔