بالی وڈ اداکارہ اُرمیلا متونڈکر کورونا کا شکار

Published On 01 November,2021 09:05 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارت میں جہاں کورونا وبا سے عام آدمی متاثر ہو رہے ہیں وہیں بالی وڈ اداکار بھی اس موذی وائرس سے پریشان ہیں، بھارتی اداکارہ اُرمیلا متونڈکر بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اُرمیلا نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ‘اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو کہا کہ ‘میں ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں سے گزارش ہے کہ فوری اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

اُرمیلا نے کہا کہ آپ تمام پیارے لوگوں سے بھی عاجزانہ درخواست ہے کہ دیوالی کے تہوار کے دوران اپنا خیال رکھیں۔