گوری منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان سے ملنے جیل پہنچ گئیں

Published On 26 October,2021 09:33 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارشاہ رخ خان کی اہلیہ گوری منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوری نے ملاقات کے دوران آریان کوحوصلہ دیا، شفقت بھری باتیں کرتی رہیں، انہوں نے آریان کو جلد جیل سے پیچھا چھڑانے کی امید بھی بندھائی ۔ ان دنوں آریان جیل میں ذہنی سکون کیلئے مذہبی اور حوصلہ افزا کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ انہیں یہ مشورہ جیل حکام کی جانب سے دیا گیا اور جیل کی لائبریری سے دو کتابیں بھی فراہم کر دی گئیں۔ گذشتہ سماعت میں آریان ضمانت مسترد ہونے پر شید غصے کی کیفیت کا شکار تھے۔

آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر آج ممبئی ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کرنے پر اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔