ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جیل میں کتابیں پڑھ کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان جیل میں مذہبی اور حوصلہ افزا کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ انہیں جیل کی لائبریری سے دو کتابیں دی گئی ہیں۔ جن میں سے ایک کتاب ‘‘گولڈن لائن’’ ہے ۔ جب کہ دوسری ہندوؤں کے مذہبی دیوتا رام اور سیتا پر مبنی کتاب ہے ۔
آریان ضمانت مسترد ہونے کے بعد غصے میں آگئے تھے جس کے بعد جیل حکام کی جانب سے انہیں جیل لائبریری سے کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیا گیا۔