ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارت کے کہانی کار، شاعر ، نغمہ نگار اور سیاسی کارکن جاوید اختر نے آریان خان منشیات کیس پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کو ہائی پروفائل ہونے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید اختر نے آریان کیس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم جاوید اختر نے کہا کہ ‘بالی ووڈ اپنی ‘ہائی پروفائل’ فطرت کی وجہ سے زیر بحث رہا ہے اور اس سے منسلک افراد کو ہمیشہ سے اس کی ‘قیمت’ ادا کرنا پڑتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ ہائی پروفائل ہوتے ہیں، لوگ آپ کو نیچے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں ۔