ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی فلموں کی سینئر اداکارہ بیگم فرخ جعفر 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا انتقال جمعہ کی رات کو ہواتھا،انہیں گزشتہ روز سپردخاک کردیاگیا۔فرخ جعفر جون پور میں پیدا ہوئی تھیں، وہ اپنے پاس بھارت کی پہلی خاتون آر جے کا منفرد اعزاز رکھتی ہیں۔انہوں نے امراؤ جان، سودیش، پیلی لائیو اور گلابو شتابو جیسی فلموں میں اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے ۔