ممبئی :(ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ کے بیٹے آریان کے جیل جانے سے گھر کی رونقیں ماند پڑ گئیں، گوری خان نے ملازمین کوحکم دیا ہے کہ جب تک آریان رہا نہیں ہوجاتا، گھر میں میٹھا نہیں بنے گا۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان تو بیٹے کی جدائی پر پریشان ہیں ہی گوری خان کو قرار نہیں آ رہا، وہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ آریان کب رہا ہوتا ہے کچھ نہیں کہا جا سکتا، یہی سوچ سوچ کر ماں باپ کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔
ماں کی ممتا اولاد کے بغیر کیسے بے کل رہتی ہے اس کا اندازہ گوری خان کے ملازمین کیلئے نئے حکم سے ہوتا ہے کہ جب تک آریان جیل سے رہا ہو کر گھر نہیں آتا، شاہ رخ خاندان کا کوئی فرد میٹھا نہیں کھائے گا۔ واضح رہے کہ میٹھے کھانےیا سوغاتیں برصغیر میں خوشی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ آریان خان ان دنوں منشیات کیس میں جیل میں قید ہیں، ان کی درخواست ضمانت پر 14 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔