ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ سومی علی نے کہا ہے کہ بھارت میں قتل کرنا عام بات ہے اور اس کے ملزم کو پروٹوکول ملتا ہے لیکن آریان خان کا منشیات کا استعمال کرنا ایک بہت بڑا جُرم بن گیا ہے جبکہ بھارت میں نوجوان لڑکیوں، عورتوں اور بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اُن کے مجرم آزاد گھومتے ہیں۔
انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ایک 23 سالہ نوجوان کی زندگی برباد کی جا رہی ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ پولیس کس طرح قانون کی پاسداری کرتی ہے جبکہ کئی مشہور شخصیات کے بچے قتل کرنے کے باوجود بھی بچ گئے ہیں۔