اکشے اور سنی دیول کی روینہ کی وجہ سے آپس میں لڑائی

Published On 22 October,2021 11:26 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور سنی دیول روینہ ٹنڈن کی وجہ سے آپس میں لڑ پڑے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات ہے 1997 کی ہے، ان دنوں بلاک بسٹر فلم ضدی کی عکس بندی جاری تھی، جب روینہ کو فلم سیٹ پر کئی موقعوں پر روتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق روینہ کا ان دنوں اکشے کمار کے ساتھ 3 سال قائم رہنے والا رشتہ ٹوٹا تھا جس پر اداکارہ دل گرفتہ تھیں۔ تاہم سنی دیول کے پوچھنے پر روینہ نے اپنے بریک اپ کی روداد سنائی جس پر وہ اپنا غصہ قابو میں نہ رکھ پائے اور فوراً اکشے کے پاس جاپہنچے جس پر دونوں میگا سٹارز میں تلخ کلامی ہوئی۔

بعدازاں یہ سرد جنگ اکشے کی اداکارہ ٹوئنکل کھنا سے شادی کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔