ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کی شادی کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں قریبی دوست رواں برس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ممکنہ طور پر 7 سے 9 دسمبر کو راجستھان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے ۔بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا کہ وکی اور کترینہ نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے مدعو کیا ہے ، شادی راجستھان کے شہر مدھوپور کے سکس سینس فورٹ بروارانامی ہوٹل میں ہوگی۔
بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بارے میں خبریں زیر گردش ہیں کہ انہوں نے شادی میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر بھارتی فلم انڈسٹری میں شادیوں کو خفیہ رکھنےکا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے۔ دپیکا اور رنویر نے اپنی شادی خفیہ رکھنے کیلئے سکیورٹی انتظامات پر کروڑوں روپے خرچ کئےتھے۔