ممبئی (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر سٹار رجنی کانت ہسپتال میں داخل ہوگئے۔
رجنی کانت کے ترجمان نے بتایا کہ رجنی کانت معمول کے چیک اپ کیلئے چنئی کے ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں اور وہ بہت جلد واپس آجائیں گے۔ اس کے علاوہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک رجنی کانت کی صحت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں رجنی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔