ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی والدہ کے بارے حیران کن انکشاف کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے مطابق سارہ علی خان ایک میگزین کے سرورق کی زینت بنی ہیں اورمیگزین نے انہیں نوجوان، عقلمند کا خطاب دیا، جس پررنویرسنگھ نے شدیدحیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوالیہ نشان کے ساتھ لکھا ہے عقلمند؟۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو چیززیادہ توجہ حاصل کررہی ہے، وہ میگزین میں شائع ہونے والی سارہ کی تصاویر نہیں بلکہ اپنے بچپن کے بارے میں ان کے بیانات ہیں کہ والدین کی فلمیں دیکھتے ہوئے سارہ کیا سوچتی تھیں۔ خاص طور پرسیف کی فلم ‘ اوم کارا’ اور ماں امریتا کی ‘ کلیوگ’ جس میں انہوں نےمنفی کردارادا کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ میں اوم کارا اور کلیوگ دیکھ رہی ہوں ور واقعی پریشان ہوں کہ میرے والدین اتنے منفی لوگ ہیں۔ میں بہت چھوٹی تھی اورسوچتی تھی کہ کہ میرے والد گالم گلوچ والی زبان استعمال کرتے ہیں اور میری ماں ایک فحش سائٹ چلاتی ہے اور یہ مذاق نہیں تھا،چونکہ دونوں ایک ہی سال منفی کردار میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد ہوئے تھے تو مجھے لگا تھا کہ یہ کیا ہے؟۔
یاد رہے کہ اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے 1991 میں شادی کی تھی، ان کے دو بچے بیٹا ابراہیم علی خان اور ایک بیٹی سارہ علی خان ہیں تاہم سال 2004 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوئی تھی۔امریتا سنگھ کے بعد سیف علی خان نے سال 2012 میں اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی تھی ان کے دو بچے ہیں۔