چیخ چیخ کر ویرات کی تعریف کرنا چاہتی ہوں: انوشکا شرما

Published On 06 November,2021 09:26 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ سٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ چیخ چیخ کر اپنے شوہر کی تعریف میں دُنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ ویرات ایک حیرت انگیز انسان ہیں۔

ویرات کوہلی کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا شرما نے کیپشن میں لکھا کہ ‘اس تصویر اور جس طرح سے آپ اپنی زندگی گزارتے ہیں اس کیلئے کسی فلٹر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ ایک ایماندار انسان ہیں اور یہی آپ کو ہمت دیتی ہے۔

انوشکا شرما نے لکھا کہ ‘میں کسی کو نہیں جانتی جو آپ کی طرح اپنے آپ کو اندھیرے سے اُٹھا کر روشنی میں لاسکے۔ اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ‘خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو واقعی آپ کو جانتے ہیں، ہر چیز کو روشن اور خوبصورت بنانے کیلئے آپ کا شکریہ۔