ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ان کے شوہر کو مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر سیم بومبے نے ان پر تشدد کیا۔ اداکارہ اس وقت ہسپتال داخل ہیں کیونکہ ان کا سر، آنکھیں اور چہرہ زخمی ہےجب کہ ان کے شوہر سیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے جن کا پورا نام سیم احمد بومبے ہے ان کا تعلق بھی بالی وڈ انڈسٹری سے ہے، وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر ہیں۔
پونم پانڈے نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتایا کہ ان کے شوہر سے تعلقات ہمیشہ خراب ہی رہے اور ایک ایسے شخص کے ساتھ تعلقات جاری رکھنا جس نے انہیں جانوروں کی طرح مارا ہو ایک اچھا خیال نہیں ہے۔