ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف کی نئی فلم "سوریا ونشی" کی نمائش کو کسانوں نے بھارتی پنجاب میں روک دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی وفاقی کی جانب سے بنائے گئے کسانوں کیلئے نئے قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے بالی وڈ فلم "سوریا ونشی" کی بھارتی پنجاب میں نمائش کو روک دیاہے۔ مظاہرین نے سینما مالکان پر دباو ڈالا کہ وہ علاقے میں فلم ریلیز نہ ہونے دیں۔
کسانوں کی یونین کے کارکن جن میں تنظیم کے ضلعی صدر سوارن ڈھوگا بھی شامل تھے نے بھی فلم کی نمائش کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر سینما گھروں تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ وہ اس وقت تک فلم کی نمائش نہیں ہونے دیں گے جب تک نئے قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا۔