سلمان نے کترینہ کی شادی کیلئے فلم کی شوٹنگ روک دی

Published On 11 November,2021 10:00 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ سٹار سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے فلم "ٹائیگر تھری" کی شوٹنگ روک دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیر گردش ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے ہدایت کار کبیر خان کے گھر منگنی کر لی ہے۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے جس کی وجہ سے بالی وڈ سلطان سلمان خان نے بھی فلم "ٹائیگر تھری" کی شوٹنگ ملتوی کر دی اور فلم کی شوٹنگ کترینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی فلموں کی شوٹنگ ملتوی کر دی کیوں کہ وہ آریان کی جیل سے رہائی کے بعد اپنا سارا وقت فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔